Ahmed Alvi

Add To collaction

02-Aug-2022 مزاحیہ قطعات

مزاحیہ قطعات 

نازنیں ہو یا ہو نزہت نہیں دیکھی جاتی 
کون کہتا ہے کہ صورت نہیں دیکھی جاتی 
عقد کے واسطے منھ مانگی رقم دی میں نے
مال اچھا ہو تو قیمت نہیں دیکھی جاتی

اسی میں خیریت سمجھیں تمام دانشور 
اگر ہے عقل جہالت کا احترام کریں 
بہت دنوں میں گدھوں نے عروج پایا ہے 
سبھی گدھوں کی قیادت کا احترام کریں

ہمیشہ مجھ سے کہتا ہے یہ رمضانی مجھے دیدو
تم اپنی بے وقوفی اور نادانی مجھے دیدو
نظر بیوی پہ جاتی ہے کوئی جب گنگناتا ہے
 " تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دیدو" 
 
 نکاحوں پہ جو کر رہے ہیں نکاح
خدا نے بھی چھوڑا ہے ان کو کھلا
بزرگوں کو روکے نہ ٹوکے کوئی
" خطائے بزرگاں گرف تن خطا" 

یہ ای ڈی کو اور آئی ٹی کو بھگاوے 
 کمل چھاپ صابن سے جو بھی نہاوے 
لگا قتل کا یا ہو عصمت دری کا
نظر داغ دامن پہ کوئی نہ آوے

یہاں اک پارٹی رشتہ نہیں جس کا برائی سے 
صحافی ہو کہ لیڈر ہو ہر اک اچھا نکلتا ہے
یہاں اک پارٹی پہ ایسی جادوئی مشینیں ہیں
ادھر سے ڈالئے جھوٹا ادھر سچا نکلتا ہے

 






   9
6 Comments

Khushbu

04-Aug-2022 09:14 AM

👏👌

Reply

Gunjan Kamal

03-Aug-2022 09:02 PM

👌👌

Reply

Madhumita

03-Aug-2022 04:19 PM

👌

Reply